ہدایت الرحمن کوئی مجرم نہیں، رہا نہ کیا تو پورا بلوچستان جام کردیں گے، جماعت اسلامی
کوئٹہ : امیرجماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی کال پر جماعت اسلامی کوئٹہ کے امیر حافظ نورعلی کی قیادت میں مولانا ہدایت الرحمان بلوچ پرجھوٹے مقدمات ،ڈیڑھ ماہ سے قید ،گرفتاری کے خلاف کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ہوا مظاہرے میں جماعت اسلامی ،حق دو،جے آئی یوتھ ،اسلامی جمعیت طلباء،جمعیت طلباءعربیہ کے کارکنوں نے بڑی تعدادمیں شرکت کیا ۔مظاہرین نے مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کے حوالے سے بلوچستان حکو مت کے خلاف، مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کے حق میں شدید نعرے بازی کی ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کوئٹہ کے امیر ضلع حافظ نورعلی، عبدالمجید سربازی ،عبدالمنان ہاشمی،چیئرمین داروخان ، پروفیسرسلطان محمدکاکڑ، امان اللہ شادیزئی ،مفتی تنویر خان ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے حکومت اداروں سے مولانا ہدایت الرحمان بلو چ کوفوری طور پر رہا ،جھوٹے مقدمات ختم ،شراب ،منشیات کے اڈے ،بھتہ خوری ،غنڈہ ٹیکس ختم اور گوادرکومافیازسے نجات دلانے کا مطالبہ کیاحکومت کب تک جھوٹے گواہوں ،جھوٹے پروپیگنڈہ اور جھوٹے مقدمات کا سہارالیں گے مولاناہدایت الرحمان بلوچ انشاءاللہ بہت جلد رہا اور عوام کے حقوق کی تحریک کی قیادت کریگی انہوں نے کہاکہ مولانا ہدایت الرحمان بلوچ عوامی جائز قانونی حقوق کی پاداش میں جھوٹے مقدمات میں ڈیڑھ ماہ سے گوادر وکوئٹہ کے جیل وتھانوں میں بند ہے ۔گوادرپر قابض نام نہاد سیاسی مستردپارٹیوں اور گوادرسے بھتہ لینے والوں کے مظالم کے خلاف مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کی جدوجہد جاری رہے گی حکومت نے اگرفوری طور پر مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کو رہا مقدمات ختم اورگوادر کے مسائل حل نہیں کیے تو ہم پورا بلوچستان جام کردیں گے مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے عوام کے بنیادی قانونی حقوق کیلئے آئینی طریقے سے دھرنا واحتجاج کیا حکمرانوں لٹیروں بھتہ خوروں کی لوٹ مار اجاگر کیے جس کی وجہ سے وہ آج پابند سلاسل ہے ۔مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کیساتھ بلوچستان کے عوام جماعت اسلامی سمیت ،وکلاء، باشعور عوام اورانسانیت سے محبت کرنے والے ہیں۔


