کوچ کو پکڑنا مہنگا پڑگیا، مالک نے کوئٹہ کراچی شاہراہ 14 گھنٹے تک بند کردی، مسافروں کو پریشانی
لسبیلہ : کسٹم اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان چپکلش جاری کراچی کسٹم کو مبینہ غیرقانونی اشیاءسے لوڈ کوچ کو پکڑنا مہنگا پڑگیا کوچ مالک نے کراچی کوئٹہ شاہراہ بلاک کردیا 14گھنٹے شاہراہ بند رہنے کے بعد ایس ایس پی کیماڑی کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد شاہراہ بحال کردیا۔ اس سلسلے میں جمعہ کے صبح سویرے سندھ بلوچستان کے سنگم پر واقع موچکو کسٹم نے کوئٹہ سے کراچی آنے والے والی مسافر کوچ کو مبینہ غیرقانونی اشیاءلوڈ ہونے پر تحویل میں لے لیا جس پر کوچ مالک حاجی داد محمد اچکزئی نے موچکو کسٹم کے خلاف اپنی دوسری بسیں کراچی کوئٹہ شاہراہ پر کھڑی کرکے شاہراہ کو بلاک کردیا، شاہراہ بلاک ہونے سے سینکڑوں گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں ایمبولینس بھی پھنس کر رہ گئے واضح رہے مذکورہ ٹرانسپورٹر اور کسٹم کے درمیان آئے روز چپقلش کا سلسلہ جاری رہتا ہے اور مذکورہ ٹرانسپورٹر بات بات شاہراہ بلاک کرکے مسلسل کئی گھنٹے مسافروں کو خوار کرتے ہیں مگر وفاقی ادارے بھی اس کے سامنے بے بس ہیں جمعہ کے روز سندھ بلوچستان کے سنگم کے ہونے والی ہڑتال 14گھنٹے تک جاری رہنے کے بعد بالآخر ایس ایس پی کیماڑی نے ہمت کرکے ٍٹرانسپورٹر کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد کراچی کوئٹہ شاہراہ پر ٹریفک بحال کرادیا۔


