پشاور ،میاں بیوی ایک دوسرے کو گولیاں مارکر ہلاک

پشاور(این این آئی)پشاورمیں 25برس سے شادی شدہ جوڑے نے مبینہ طور پر تلخ کلامی پر ایک دوسرے کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔افسوسناک واقعہ شہاب خیل میں بدھ بیر تھانے کی حدود میں پیش آیا، واقعے سے متعلق پولیس کا کہنا ہے کہ حاجی مسلم کے بیٹے بخشیش نے مسماءنامی اپنی اہلیہ کو فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا، جبکہ جوابی فائرنگ سے زخمی بیوی نے شوہر کو گولی مار کر موقع پر ہی ہلاک کر دیا۔اس دوران فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والی خاتون مقامی ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہارگئی۔پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا کیونکہ انہیں شبہ ہے کہ بیٹے نے اپنی ماں کی موت کا بدلہ لینے کےلئے اپنے ہی باپ کو قتل کرنے میں ملوث ہو سکتا ہے۔واقعے کے بعد پولیس گھر سے ایک کلاشنکوف، ایک پستول اور خالی خول برآمد کرلیے ہیں، جبکہ مقتولین کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے مقامی اسپتال منتقل کر دیا ہے۔بخشیش کے بیٹے خان زیب کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جس میں واقعے کو کراس فائرنگ قرار دیا گیا ہے اور تفتیش کے لیے ڈی ایس پی بدھ بیر امتیاز عالم کی زیر نگرانی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔پولیس نے کہا کہ جائے وقوعہ سے برآمد ہونے والے اسلحے کی فرانزک رپورٹ سے اصل ملزمان کی شناخت میں مدد ملے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں