وفاق کے نمائندے کی حیثیت سے ولی کاکڑ بلوچستان کے مسائل حل کریں گے، قدوس بزنجو

کوئٹہ (آن لائن) وزیراعلیٰ بلو چستان میر عبدالقدوس بزنجو نے گورنر کی حیثیت سے حلف اٹھانے اور اپنا عہدہ سنبھالنے پر نئے گورنر بلوچستان ملک عبدالولی کا کڑ کو مبارکباد دیتے ہوئے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ انکی تعیناتی سے سیاسی جماعتوں کے درمیان افہام وتفہیم کے فروغ جمہوری عمل کو مستحکم بنانے اور بلوچستان میں بھائی چارے اور باہمی اتحاد و اتفاق کو فروغ دینے میں مدد ملے گی وزیراعلیٰ نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا ہے کہ ملک عبدالولی کا کڑ ایک معروف سیاسی خانوادے سے تعلق رکھنے کے ساتھ ساتھ وسیع سیاسی تجربہ بھی رکھتے ہیں اور انہیں یقین ہے کہ وفاق کے نمائندہ کی حیثیت سے وہ صوبے کے مسائل کے حل خاص طور سے صوبے اور وفاق کے درمیان معاملات کو خوش اسلوبی سے حل کرنے میں مدد گار و معاون ثابت ہونگے وزیراعلیٰ نے نو تعینات گورنر کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں