پنجگور میں پی ٹی سی ایل سروسزکی بندش کیخلاف شہریوں کا احتجاج

پنجگور (مانیٹرنگ ڈیسک)پنجگور میں پی ٹی سی ایل کا نظام درہم برہم 24روز سے پنجگور کے دو ٹیلیفون ایکسچینج تسپ اور عیسئی مکمل بند جبکہ چتکان ایکسچنج کا ایک حصہ بند ھے صارفین کے ہزاروں لینڈ لائن فون سروس معطل ڈی ایس ایل نیٹ سروس بند تفصیلات کے مطابق تقریبا 24روز قبل پنجگور اور تربت کے درمیان نامعلوم افراد نے پی ٹی سی ایل کے ریپیٹر اسٹیشن کو نذر آتش کر دیا تھا 23روز گزرنے کے باوجود پنجگور میں پی ٹی سی ایل اپنے نیٹ ورک کو بحال نہ کرسکا جس کی وجہ سے صارفین کے ہزاروں لینڈ لائن فون سروس معطل ہوگئے ہیں اور لوگ نیٹ سروس سے محروم ہوگئے ہیں پنجگور میں موبائل کمپنیوں کے نیٹ سروس پہلے سے بند ہیں اور لوگ پی ٹی سی ایل کے نیٹ پر انحصار کررہے تھے مگر اب یہ بھی بند ھے صارفین کے مطابق پی ٹی سی ایل ریونیو کے مد میں صارفین سے سالانہ کروڑوں روپے حاصل کر رہا ہے مگر صارفین کو سہولیات سے محروم رکھا جارہا ہے اور سسٹم کی خرابی کے باوجود صارفین کو بل تواتر کے ساتھ مل رہےہیں صارفین نے اپیل کی ہے کہ سروس کی بحالی کے لیے اقدامات کیے جائیں۔ دوسری جانب پنجگور میں پی ٹی سی ایل کے نیٹ ورک بحالی کے لیے شہریوں کا احتجاج تسپ عیسئ اور چتکان ایکسچنج کی بحالی کے لیے پی ٹی سی ایل اور ڈپٹی کمشنر آفیس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ اس دوران مظاہرین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجگور میں گزشتہ 24 دنوں سے پی ٹی سی ایل کے نیٹ ورک اور نیٹ سروس بند ھے پنجگور میں موبائل فون کمپنیوں کے نیٹ سروس پہلے سے بند ہیں ۔لوگ پی ٹی سی ایل کے ڈی ایس ایل نیٹ پر انحصار کررہے تھے۔مگر یہ بھی گزشتہ 24 روز سے بند ھے مگر تاحال اس پر کام نہیں ہوریا اس دوران ڈپٹی کمشنر پنجگور کو تحریری یاد داشت بھی پیش کیا گیا شہریوں نے مطالبہ کیا کہ نیٹ سروس کو فوری طور پر بحال کیا جائے بصورت دیگر سی پیک روڈ پر دھرنا دے کر ٹریفک جام کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں