بولان دھماکے میںزخمی اہلکاروں کو حکومتی ہیلی کاپٹر کے ذریعے سبی سے کوئٹہ منتقل کیا گیا
کوئٹہ :وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدو س بزنجو کی ہدایت پر بولان دھماکے میں زخمی پولیس اہلکاروں کو حکومت بلوچستان کے ہیلی کاپٹر کے ذریعہ سبی سے کوئٹہ منتقل کیا گیا۔ پیر کو وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی ہدایت پر حکومت بلوچستان کا ہیلی کاپٹر بولان پہنچا جہاں بولان دھماکے میں زخمی ہو نے والے پولیس اہلکاروں کوہیلی کاپٹر کے ذریعہ علاج معالجے کے لئے سبی سے کوئٹہ منتقل کیا گیا۔ کمشنر سبی ڈویژن کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر سبی سمیت دیگر افسران ہیلی پیڈ پر موجود تھے ۔کمشنر سبی اور دیگر ضلعی افسران و اہلکاران نے دھماکے میں زخمی ہونے والے پو لیس اہلکاروں کو خو ن عطیہ کیا۔ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر سول ہسپتال سبی اور کوئٹہ کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر کے ڈاکٹرز اور تما م ضروری عملے کو طلب کر لیا گیا۔
Load/Hide Comments


