عمران خان کی گرفتاری قانونی عمل ،عدالت حکم دیتی ہے تو پورا کریں گے،آئی جی پنجاب
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان نے کہا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری قانونی عمل ہے اور عدالت حکم دیتی ہے تو اسے پورا کریں گے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان نے کہا کہ عمران خان کو سابق وزیراعظم کے پروٹوکول سے زیادہ سکیورٹی دی جارہی ہے، وہ جب ہائیکورٹ آئے ، وہاں بھی سکیورٹی کا بڑا انتظام کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس عدالت کے نوٹس لے کر کسی کے پاس جاتی ہے اس لئے اسلام آباد پولیس کے ساتھ جو ہوا اس کی قانونی کارروائی بنتی ہے اور ہورہی ہے۔آئی جی پنجاب نے کہاکہ عمران خان کی گرفتاری قانونی عمل ہے، عدالت حکم دیتی ہے تو اسے پورا کریں گے، پنجاب میں دہشتگردوں کی جانب سے تھریٹس آتے رہتے ہیں ، ہماری پالیسی ان تھریٹس کو ہٹ کرنے کی ہے۔
Load/Hide Comments


