نوشکی، جمالدینی قبیلے کے دو گروہوں میں تصادم، فائرنگ سے خاتون زخمی
نوشکی (نامہ نگار) نوشکی کلی جمالدینی میں قبائلی دشمنی کی بناءپر دو طرفہ فائرنگ، گولی لگنے سے خاتون زخمی۔ نوشکی کلی جمالدینی میں قبائلی دشمنی کی بنا پر جمالدینی قبیلے کی دو ذیلی شاخوں کے مسلح افراد کے درمیان کلی میں دو طرفہ شدید ہوائی فائرنگ سے ایک خاتون زخمی ہوگئی، جسے ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا، فائرنگ سے گلی میں کھڑی کار موٹر کو بھی نقصان پہنچا ہے پولیس فورس کے پہنچنے کے بعد کلی جمالدینی میں حالات معمول پر آگئے۔
Load/Hide Comments


