تربت میں چیک پوسٹ پر دستی بم حملہ

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) تربت میں چیک پوسٹ پر دستی بم حملہ۔ تربت کے علاقے ایئرپورٹ چوک میں قائم فورسز کی چوکی پر دستی بم سے حملہ کیا گیا۔ پولیس کے مطابق ایئرپورٹ چوک تربت میں قائم فورسز کی چوکی پر نامعلوم افراد نے دستی بم پھینکا جو باہر سڑک پر گر کر پھٹ گیا تاہم اس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں