ڈیجیٹل مردم شماری کرنیوالی ٹیموں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں، رکن بلوچستان اسمبلی

کوئٹہ: رکن صوبائی اسمبلی احمد نواز بلوچ نے آج یہاں ڈپٹی کمشنر کوئٹہ شہک بلوچ سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔اس ملاقات میں حالیہ مردم شماری کے انتظامات،ٹیموں کے درپیش مسائل کے حل اور عوام کو مردم شماری بارے آگاہی فراہم کرنے کے حوالے سے اقدامات پر غور و خوض کیا گیا۔ملاقات میں رکن صوبائی اسمبلی احمد نواز بلوچ نے کہاکہ مردم شماری کے دوران تمام حلقوں پر خصوصی طور پر توجہ مرکوز کرکے ٹیموں کو ہرممکن سہولیات فراہم کی جائیں۔ مردم شماری کے کامیاب انعقاد اور عوام کی شرکت سے تعداد کا درست تعین علاقے کی ترقی اور لوگوں کی خوشحالی کا باعث بنائے گا۔مردم شماری میں ضلعی انتظامیہ کا کردار اہمیت کا حامل ہےکیونکہ ٹیموں کو سہولیات اور ان کے درپیش مسائل حل کرنے سے ہی مردم ش±ماری کامیاب ہوتا ہے۔انہوں نے مردم شماری میں ضلعی انتظامیہ کے اقدامات کو سہراہا۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ شہک بلوچ نے کہا کہ کوئٹہ میں مردم شماری کے حوالے سے سیکورٹی سمیت تمام انتظامات کو فول پروف بنایا جارہاہے تاکہ مردم شماری کو کامیاب بنایا جاسکے۔انہوں نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ مردم شماری کے دوران مکمل طور پر متحرک ہے اور ٹیموں کے درپیش مشکلات اور مسائل پر فوری حل کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ دوران شماری عملے سے بھر پور تعاون کرتے ہوئے درست معلومات فراہم کریں تاکہ آبادی اور وسائل کو درست تعین ممکن ہوسکے اور کیونکہ انہی معلومات کی بناءعلاقے کی ترقی اور لوگوں کی خوشحالی کا دارومدار ہوتاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں