وندر ڈیم کی تعمیر سے متاثر ہونیوالے علاقوں کو متاثرین کی لسٹ میںشامل کیا جائے، مکینوں کی پریس کانفرنس
وندر :وندر ڈیم کی تعمیر سے متاثر ہونے والے متاثرین نے گزشتہ روز جام گروپ کے نومنتخب کونسلر میونسپل کمیٹی وندر عبدالحمید رونجہ، وڈیرہ نسیم جاموٹ، وڈیرہ رحمت اللہ جاموٹ، وڈیرہ محمد ہاشم جاموٹ کی سربراہی میں وڈیرہ خمیسہ جاموٹ گوٹھ واس سے متصل گوٹھ کے مکینوں نے پریس کلب وندر میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لسبیلہ کم گوادر کی نیشنل اسمبلی کی نشست سے کامیابی حاصل کرنے والے ایم این اے نے الیکشن 2018 سے لیکر تاحال ہمارے بنیادی حقوق کی فراہمی کے لیے کسی قسم کی پیش رفت نہیں کی مگر اس کے باوجود وندر ڈیم کی تعمیر سے متاثر ہونے والے ہمارے گوٹھ حاجی خمیسہ جاموٹ و دیگر کو سابقہ حکومت کے سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان جام آف لسبیلہ جام کمال خان عالیانی کی جانب سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق ڈیم کی تعمیر سے متاثر ہونے والے گوٹھ کے مکینوں کا سروے لسٹ کے بعد مرتب کیا گیا تھا ان میں سے ہمارے گوٹھ کے درجنوں افراد کے ناموں کو کینسل کر کے اپنے من پسند کے لوگوں کے نام لسٹ میں شامل کیا انہوں نے کہا کہ ایک منتخب عوامی نمائندے کی جانب سے متاثرین کے ناموں کو لسٹ سے کینسل کر کے اپنے حمایتی لوگوں کو جن کا حاجی خمیسہ جاموٹ گوٹھ سے نہیں ہے کے ناموں کو لسٹ میں شامل کرنا انتہائی افسوناک امر ہے انہوں نے کہا کہ ہماری موصوف سے کافی امیدیں وابستہ تھیں کہ وہ ہمارے حقوق کی فراہمی کے لیے جدوجہد کریں گے لیکن ان کی جانب سے عوامی خدمت تو یہ ہوسکی انہوں نے اپنی سیاسی ساکھ کو برقرار رکھنے کے لیے ہم غریبوں کو جن کو وندر ڈیم کی تعمیر سے گھروں سے بے گھر کیا جارہا ہے ان پر سیاست کرتے ہوئے ان کو حکومت بلوچستان کی جانب سے فراہم کی جانے والی معاوضے کی رقموں سے محروم کرنے کے لیے وندر ڈیم کی تعمیر سے متاثر ہونے والے متاثرین کو فراہم کی جانے والی چیکوں کو رکوا کر ہمارے حقوق غضب کرنے والوں کے ہاتھوں میں دے دیا انہوں نے کہا کہ ممبر قومی اسمبلی محمد اسلم بھوتانی نے اپنے چند لوگوں کے کہنے پر بغیر کسی تحقیق کے سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان عالیانی کے دور حکومت میں کیے گئے سروے رپورٹ کے مطابق تیار کیے گءلسٹ سے ہمارے گوٹھ کے درجنوں افراد کے ناموں کو لسٹ سے نکال کر کینسل کروا کر ہمیں دلی طور پر دکھہ پہنچایا ہے اور ان کے نام کا گن گانے والوں کو متاثرین کے لسٹ میں شامل کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ ہمیں احتجاج کرنے یا میڈیا کے سامنے آکر پریس کانفرنس کرنے کا شوق نہیں ہے مگر ہمیں آج مجبوراً میڈیا کے سامنے آکر اپنے ساتھ ہونے والی زیادتی کو اجاگر کرنے کیلئے میڈیا کا سہارا لینا پڑا انہوں نے کہا کہ ہم اپنے حقوق کے حصول کے لیے میڈیا سمیت ہر فورم پر آواز بلند کریں گے اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے انہوں نے میڈیا کی جانب سے کیے گئے سوالات کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ممبر قومی اسمبلی محمد اسلم بھوتانی کی جانب سے وندر ڈیم کی تعمیر سے متاثر ہونے والے متاثرین کی دوبارہ لسٹ تیار کرنے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دینے کی باتیں کی گئی ہیں ہمیں کمیٹی کے تشکیل دینے پر کوئی اعتراض نہیں ہے مگر کمیٹی کا غیر جانبدار ہونا لازمی ہے انہوں نے کہا کہ ہم ڈپٹی کمشنر لسبیلہ و حب سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ہمارے گوٹھ حاجی خمیسہ جاموٹ کے ڈیم سے متاثر ہونے والے متاثرین کی بحالی اور ان کو حکومت بلوچستان کی جانب سے جاری کیے گئے معاوضے کی رقموں کی غیر جانبدارانہ ادائیگی کے لیے اپنا کردار ادا کریں اس کے ساتھ ساتھ ہم ممبر قومی اسمبلی محمد اسلم بھوتانی سے بھی پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ہمارے حقوق کو دوسروں کو دینے کے بجائے ہمارے حقوق کی فراہمی میں ہمارا ساتھ دیتے ہوئے اپنے کردار کو داغ دار نہ کریں اس موقع پر وڈیرہ فیض محمد جاموٹ، وڈیرہ محمد انور جاموٹ، علی اکبر جاموٹ، محمد صدیق جاموٹ، رمضان جاموٹ، منیر احمد جاموٹ، مبارک جاموٹ، اسماعیل جاموٹ، خدا بخش جاموٹ، محمد امین جاموٹ، یار محمد جاموٹ، رمضان جاموٹ، حبیب اللہ جاموٹ، جاوید جاموٹ، حفیظ جاموٹ، اللّٰہ بچایا جاموٹ، عزیز جاموٹ، عبدالرشید جاموٹ، حمید جاموٹ، مجید جاموٹ، رفیق جاموٹ، سلیم جاموٹ، نواز علی جاموٹ، عطا اللہ جاموٹ، اللّٰہ بخش جاموٹ، غلام حیدر جاموٹ، غلام نبی جاموٹ، فقیر محمد جاموٹ، حکیم جاموٹ، اسماعیل جاموٹ، اللّٰہ ڈینہ عرف علی محمد جاموٹ، عبدالرحمن جاموٹ، محمد یعقوب جاموٹ، بابو جاموٹ، عرفان جاموٹ، علو جاموٹ، خالد جاموٹ، صالح جاموٹ، اور عاطف فیض جاموٹ و دیگر بڑی تعداد میں ان کے ہمراہ تھے۔


