پنجگور، ایک ماہ گزرنے کے باوجود پی ٹی سی ایل نیٹ ورک بحال نہ ہوسکا
پنجگور (انتخاب نیوز) پنجگور میں ایک ماہ گزرنے کے باوجود پی ٹی سی ایل کے نیٹ ورک بحال نہ ہو سکا ذرائع کے مطابق ایک ماہ قبل نامعلوم افراد نے پی ٹی سی ایل کے ریپیٹر اسٹیشن کو نذر آتش کر دیا تھا جس سے پنجگور کے تین ٹیلیفون ایکسچینج بند ہوگئے اور ہزاروں لینڈ لائن فون اور نیٹ سروس معطل ہوگئے پنجگور میں موبائل کمپنیوں کے نیٹ سروس پہلے سے بند ہیں اور لوگ پی ٹی سی ایل کے نیٹ سروس پر انحصار کررہے تھے مگرایک ماہ گزرنے کے باوجود تاحال ریپیٹر اسٹیشن کی مرمت نہ ہوسکا ڈسٹرکٹ پنجگور ملک کا واحد علاقہ ھے جو تاحال فائبر آپٹک سسٹم سے منسلک نہیں ہے صارفین اور شہریوں کے بار بار احتجاج کے باوجود تاحال پی ٹی سی ایل کے نیٹ ورک بحال نہ ہوسکے۔ صارفین اور شہریوں نے اپیل کی ہے کہ پنجگور میں پی ٹی سی ایل کے نیٹ ورک کو فوری طور پر بحال کیا جائے اور روڈ کے مرمت کے دوران 12 کروڈ روپے کے نقصانات کے معاہدے پر عملدرآمد کرکے شہریوں کو سہولیات فراہم کیے جائیں۔


