اسلام آباد پولیس ہیلی کاپٹر پر عمران خان کو گرفتار کرنے لاہور پہنچ گئی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین پی ٹی آئی کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری ہونے پر اسلام آباد پولیس کی ٹیم ایک بار پھر عمران خان کو گرفتار کرنے لاہور پہنچ گئی۔ذرائع نے بتایا ہے کہ اسلام آباد پولیس کی ٹیم خصوصی ہیلی کاپٹر پر عمران خان کے وارنٹِ گرفتاری لے کر لاہور پہنچی ہے۔اسلام آباد پولیس ٹیم نے اس حوالے سے کہا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری کے لیے پولیس کی اضافی نفری درکار ہے۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری عدالتی حکم پر ہو گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں