دو چار ہزار آدمی جمع کرنا بڑی بات نہیں،شرافت کو حکومت کی کمزور ی سمجھا جارہا ہے، شرجیل میمن
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کیا ججز کو جوڈیشل سسٹم کی دھجیاں اڑانے والے کو ریلیف دیناچاہیے، ابھی فیصلے ہوئے نہیں، ابھی تو عدالت نے بلایا ہے۔صوبائی وزیر نے لاہور میں جاری سیاسی صورتحال پر رد عمل دیتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ خوش فہمی میں نہ رہیں، دو چار ہزار آدمی جمع کرنا بڑی بات نہیں۔انہوں نے کہا کہ آپ پولیس کو زخمی کریں، آپ سٹیٹ سے لڑنے کی کوشش کریں، آپ پیغام دے رہے ہیں کہ آپ سٹیٹ سے لڑناچاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آپ سیاسی جماعت سے ملٹری آرگنائزیشن بنانیکی طرف جارہے ہو، آپ ملک کوخانہ جنگی کی طرف لے جانا چاہتے ہو۔انہوں نے کہا کہ آپ حکومت کی شرافت کو حکومت کی کمزور ی سمجھ رہے ہو، آپ چاہتے ہو خون خرابہ ہو، غریب آدمی کا نقصان ہو، اگر آپ کی بدتمیزی کا جواب نہیں دے رہے تو یہ نہ سمجھیں کمزور ہیں۔
Load/Hide Comments


