لوگوں سے بھرا کمرہ عدالت دیکھ کر چیف جسٹس برہم

اسلام آباد:چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد بھرا ہوا کمرہ عدالت دیکھ کر برہم ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے فاضل بینچ نے مارگلہ ہلز تعمیرات کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت کمرہ عدالت لوگوں اور وکلا سے بھر گیا۔چیف جسٹس بھرا ہوا کمرہ عدالت دیکھ کر برہم ہوئے۔ انہوں نے ریمارکس دیئے کہ سماجی فاصلہ کیوں نہیں رکھا جا رہا، ایک نشست چھوڑ کر بیٹھیں، وکلاء اور صحافی بھی سماجی فاصلہ رکھیں، جن کا کیس ہے صرف وہی لوگ کمرہ عدالت میں رکیں۔ ہم نہیں چاہتے کہ عدالت میں ایسا کچھ ہو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں