ماحل بلوچ مزید 10 روز کے ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے
کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) کوئٹہ سے زیر حراست ماحل بلوچ کے ریمانڈ میں 10 روز کا اضافہ کردیاگیا۔ عدالت میں سی ٹی ڈی نے موقف اختیار کیا کہ وزارت داخلہ کی جانب سے جوائنٹ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی گئی ہے، اس بناءپر مزید دس روز کا ریمانڈ دیا جائے، جس کی منظوری عدالت نے دیتے ہوئے ماحل بلوچ کو مزید دس روزہ ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے کردیا۔
Load/Hide Comments


