پاکستان چیسٹ سوسائٹی کے زیر اہتمام کوئٹہ میں ٹی بی کے عالمی یوم کی مناسبت سے سیمینار اور آگاہی واک
کوئٹہ (آن لائن) پاکستان چیسٹ سوسائٹی بلوچستان کے زیر اہتمام (WORLD TB-DAY) ورلڈ ٹی بی ڈے کی مناسبت سے فاطمہ جناح انسٹیٹیو ٹ آف چیسٹ ڈیزیز (FJICD) میں ایک سیمینار اور بعد ازاں ایک آگہی کا اہتمام کیاگیا۔ سیمینار میں سینئر اور جونیئر ڈاکٹر ز ،لیڈی ڈاکٹرز نرسنگ سٹاف پیرا میڈیکل سٹاف اور پوسٹ گر یجو ئیٹ سٹوڈنٹس کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ سیمینار کا با قا عد ہ آغا ز تلاوت کلام پاک سے ہو ا۔ پاکستان چیسٹ سو سا ئٹی کے صدر سینئر پلمو نولو جسٹ اسسٹنٹ پر وفیسر ڈاکٹر مقبول احمد لانگو نے شر کاءکا خیر مقدم کیا اور ان کی آمد کا شکریہ ادا کیا۔ سو سا ئٹی کے صوبائی صدر سنیئر چیسٹ فز یشن ڈاکٹر محمود احمد شا ہوانی نے سٹیج سیکرٹری کے فرائض ادا کئیے۔ سب سے پہلے سو سائٹی کے صوبائی صدر اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر مقبول احمد لانگو نے ٹی بی کی تشخیص اور چیلنجز کے حوالے سے انتہائی اہم پر یز نٹیشن دی اور بہت سی جدید تحقیقات کے حوالے سے شرکاءکو بیماری کے حوالے سے نئی تشخیص اور جدید طریقہ کار سے آگاہ کیا بعدازاں سنیئر پلمونولوجسٹ ڈاکٹر فوزیہ رضا جوائنٹ سیکرٹری پاکستان چیسٹ سوسائٹی بلوچستان چیپٹر نے ٹی بی کی مینجمنٹ کے حوالے سے تازہ ترین اور اپ ڈیٹ علاج کے حوالے سے پر یز ینٹیشن دی اور اہم نکات سے شرکائکو آگاہ کیا۔ ان کے بعد ڈاکٹر محمد یسین نے مزاحمتی ٹی بی کے حوالے سے انتہائی اہم نکات پر اور سنیئر پلمو نو لوجسٹ ڈاکٹر خالد کاکڑ نے مختلف اعضاءکی ٹی بی کے علاج کے حوالے سے اہم پر یز نٹیشن دی بعدازاں سنیئر پلمونولوجسٹ ڈاکٹر سعید الرحمن نے انتہائی اہم تحقیقاتی پر یز نٹیشن دی۔ فاطمہ جناح چسٹ انسٹٹیوٹ کے سنیئر پلمونولوجسٹ ڈاکٹر ثناءاللہ ترین نے تمام مقالہ جات پر انتہائی پرمغز خلاصہ بیان کیا اور سوسائٹی کو اہم اور قیمتی مشو روں سے نواز ا اور مزید بہتر پروگراموں کے حوالے سے گا ئیڈ لا ئینز دیں۔فاطمہ جناح انسٹیٹیو ٹ آف چیسٹ ڈیز یز (FJICD) کے سر براہ ایگز یکٹیو ڈائریکٹر ڈاکٹر شیرین خان نے ایک بہتر ین تحقیقاتی اور اکیڈمک پروگرام کے انعقاد پر شرکاءکو سراہتے ہوئے مبارکباد اورپروگرام کے مہمان خصوصی پرنسپل بولان میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر نصیر بنگلز ئی نے انتہائی اہم پروگرام پرشر کاءکو خراج تحسین پیش کیا اور جدید معلوماتی پروگرام پر سپیکرز کو مبارکباد دی میڈیکل سپر یٹنڈ نٹ فاطمہ جناح چیسٹ انسٹیٹیو ٹ ڈاکٹر طاہرہ بلوچ نے تمام شرکاءکی آمد کا شکریہ ادا کیا انہوں نے علاج کے ساتھ ساتھ پر ہیز اور پبلک ہیلتھ کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے پر یو نیٹیو میڈیسن کی اہمیت کو اجاگر کیا۔بعد ازاں مہمان اور شرکاءکو اعزازی شیلڈ ز دی گئیں۔سوسائٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر محمود احمد شاہوانی نے تمام شرکاءڈاکٹر ز،لیڈی ڈاکٹر ز ، نرسنگ سٹاف ، پیر ا میڈ یکل سٹاف ، میڈیکل اسٹو ڈ نٹس فارماسیوٹیکل کمپنیز ،آ رگنا ئز نگ سٹاف کا شکریہ ادا کیا۔ بعد ازاں فاطمہ جناح انسٹیٹیو ٹ کی حدود میں ایک آگہی ورک کا اہتمام کیا گیا۔ مزید برآں ورلڈ ٹی بی کی مناسبت سے 21مارچ بروز منگل بولان میڈیکل کالج کمپلیکس میں ایک آگہی واک ہوگی جو صبح 10بجے منعقد ہوگی۔جس میں ڈاکٹر ز لیڈی ڈاکٹرز پیرا میڈیکل سٹاف نرسنگ سٹاف اور تمام عوام الناس کوشرکت کی دعوت ہے۔


