رکن قومی اسمبلی منیر خان اورکزئی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے

پشاور: رکن قومی اسمبلی منیر خان اورکزئی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے، وہ ایک ہفتہ قبل کورونا وائرس سے صحت یاب ہوئے تھے۔منیر خان کی نماز جنازہ آج سہ پہر 3 بجے ان کے آبائی گاؤں مندوری لوئیر کرم میں ادا کی جائیگی، وہ جے یو آئی ف کی ٹکٹ پر این اے 45 سے منتخب ہوئے تھے۔وزیراعظم عمران خان، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان اور وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے منیر اورکزئی کے انتقال پر پر اظہارافسوس کا اظہار کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں