لاہور پولیس نے اعلان جنگ کر رکھا ہے، جان دے سکتے ہیں، خان کو نہیں، پی ٹی آئی بلوچستان

کوئٹہ (انتخاب نیوز) تحریک انصاف بلوچستان کا لاہور زمان پارک پر حملے کیخلاف کوئلہ پھاٹک پر احتجاجی مظاہرہ، تحریک انصاف بلوچستان کے عہداداران اور کارکنان نے موجودہ امپورٹڈ وفاقی حکومت اور پنجاب کے نگران حکومت کیخلاف نعرے بازی کی اور ٹائر جلائے۔ مظاہرے سے تحریک انصاف بلوچستان کی سینئر قیادت نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم جان دے سکتے ہیں لیکن خان کو نہیں دے سکتے، چیئرمین عمران خان اسلام آباد عدالت کے حکم پر جب پیشی کے لئے روانہ ہوگئے تو خان صاحب کی گھر والی گھر میں موجودہ تھیں، لاہور کی فاشسٹ نگران حکومت نے لاہور زمان پارک پر ایسا دھاوا بولا جیسے سرحد پر دشمنوں پر حملہ کیا جاتا ہے، چادر و چاردیواری کے تقدس کو پامال کیا گیا، جس کی ہم پرزور مذمت کرتے ہیں اور خان صاحب کی حفاظت کی خاطر کسی بھی طرح کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، امپورٹڈ و نااہل حکومت کے ناپاک عزائم ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے، بلکہ ایسے واقعات سے ہمارے اردے اور بھی پختہ ہونگے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اعلان جنگ میں بھی عورتوں، بچوں اور بے گناہ کو نہیں مارا جاتا لیکن امپورٹڈ حکومت بوکھلاہٹ اور حواس باختہ ہوکر ایسے مجرمانہ، غیر جمہوری، غیر آئینی و غیر قانونی اقدامات کر رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں