کوئٹہ رجسٹری میں کیسز کی سماعت، چیف جسٹس عطا بندیال کوئٹہ پہنچ گئے

کوئٹہ (انتخاب نیوز) کوئٹہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس یحییٰ خان آفریدی کی کوئٹہ آمد۔ جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس محمد علی مظہر کی بھی کوئٹہ آمد۔ سپریم کورٹ کے دو بینچ کوئٹہ رجسٹری میں کیسز کی سماعت کریں گے۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس محمد علی مظہر پر مشتمل بینچ ون تشکیل۔ یحییٰ خان آفریدی اور جسٹس جمال خان مندوخیل پر مشتمل بینچ دوم سماعت کرے گا۔ کوئٹہ رجسٹری کی نئی عمارت میں پہلی بار دو بینچ کیسز کی سماعت کریں گے۔ رجسٹری میں وڈیو لنک کیس کیلئے سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں