ضلعی انتظامیہ کا اجلاس، کوئٹہ میں رمضان المبارک کے دوران سستا بازار کے انعقاد کا جائزہ

کوئٹہ (آن لائن) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کوئٹہ خلیل مراد کی زیر صدارت رمضان المبارک کے دوران عوام کو سستی اور معیاری اشیاءخورونوش فراہم کرنے کے حوالے سے سستے بازار کے انعقاد اور انتظامات کے سلسلے سے اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر سریاب نثار احمد لانگو، اسسٹنٹ کمشنر صدر کیپٹن ر محمد حسیب،اسپیشل مجسٹریس ،تحصیداران اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔اجلاس میں شہر میں سستا بازاروں کے انعقاد، انتظامات اور دیگر امور کاجائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کوئٹہ خلیل مراد نے کہا کہ عوام کی سہولت کے لیے رمضان کے مہینے میں سستا بازار کے انعقاد کویقینی بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔اس سلسلے میں شہر کے مخلتف علاقوں جوائنٹ روڈ اور میزان چوک،کچلاک اور سریاب پرسستا بازار لگائے جائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ رمضان سستا بازار میں عوام کو سستی نرخوں پر معیاری اشیاءخورونوش مل رہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ سستا بازاروں میں سرکاری آٹا کی دستیابی، یوٹیلٹی سٹور،گوشت،فروٹ و سبزیاں ودیگر سٹالز لگائیں جائیںگے۔انہوں نے کہا کہ رمضان سستا بازار میں عوام کی سہولیات کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ مذکورہ جگہوں پر سستا بازار کے قیام کو یقینی بنائیں اور دیگر بازاروں میں سبزیاں آٹا اور اشیا خورو نوش سبسڈائزڈ قیمتوں پر عوام کو فراہم کریں گے اس حوالے سے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا دوسری جانب سے میں پرائس لسٹ پر عملدرآمد اور کسی بھی عوامی شکایات پرگراں فروشوں، ذخیرہ اندوزوں اور ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے۔ لہذاعوام کی سہولت کے لیے تمام دکاندار اور تاجران پرائس لسٹ کے مطابق فروخت اور نرخنامےنمایاں طور پر آویزاں کریں گے۔عوام سے کہا گیا ہے کہ گرانفروشوں اور منافع خوروں کے خلاف انتظامیہ سے تعاون کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں