برصغیر کے مسلمانوں کا الگ ریاست کے قیام کا فیصلہ درست تھا،ضیاءلانگو

کوئٹہ(خ ن ) مارچ یوم پاکستان کے حوالے سے وزیر داخلہ میر ضیاءاللہ لانگو نے اپنے جاری پیغام میں پوری قوم بالخصوص بلوچستان کے عوام کو یوم پاکستان کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ23مارچ ہمیں اس تاریخ ساز دن کی یاد دلاتا ہے جب جنوبی ایشیا کے مسلمانوں نے اپنے لیے ایک آزاد اسلامی ریاست کے قیام کا فیصلہ کیا۔میر ضیائ اللہ نے کہا کہ پاکستان برصغیر کے مسلمانوں کی ایک طویل جدوجہد اور عظیم قربانی کا ثمر ہے۔اوریہ دن ہمیں پاکستان کے حصول کے لیے اپنے اسلاف کے لئے عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔ جبکہ یہ وقت اور حالات نے ثابت کر دیا کہ برصغیر کے مسلمانوں کے لیے ایک الگ ریاست کا قیام کا فیصلہ درست تھا۔ اورہمیں ان نظریات پر کاربند رہنے کی ضرورت ہےجو اس وقت مملکت خداداد کے حصول کی بیناد بنیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ آج کے دن ہم اس عہد کی تجدید کرتے ہیں کہ ہم پاکستان کو ایک عظیم فلاحی ریاست بنانے کیلئے اپنی جدوجہد کو جاری رکھیں گے موجودہ حکومت ملک کے بانیان پاکستان کے افکار کے مطابق صحیح معنوں میں ایک اسلامی فلاحی ریاست بنانے کے لیے کوشاں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں