ژوب، رمضان میں 18 گھنٹے کی اعلانیہ لوڈشیڈنگ، عوام کو سحر و افطار میں مشکلات کا سامنا

ژوب : کیسکوژوب کی جانب سے رمضان المبارک میں اعلانیہ 18 گھنٹے لوڈ شیڈنگ کے ساتھ ساتھ مقامی سطح پر غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ بھی جاری ہے شاہین چوک فیڈر گنج یونین کونسل کے بجلی گزشتہ 30 گھنٹوں سے مکمل بند کردیاہے عوام کو سحری کے وقت کافی مشکلات کاسامناتھا ژوب کے عوام نے کیسکو چیف سے اپیل کی ہے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں کیسکوژوب کے مقامی سطح پر ہردوسرے روز کے 30 گھنٹے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ ختم کی جائے کیونکہ گزشتہ ایک سال سے کیسکو ژوب نے شہر کے تمام فیڈروں پر ہردوسرے روز ایک بڑے علاقے پر 30 گھنٹوں کیلئے بجلی بند کردیتے ہیں تاکہ گرڈ سٹیشن میں کم یونٹ چل جائے حالانکہ ژوب شہر میں پہلے سے 18 گھنٹے لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے لیکن مقامی سطح پر دوسرا لوڈشیڈنگ عوام کے ساتھ ذیادتی ہے اس کا فوری نوٹس لیاجائے

اپنا تبصرہ بھیجیں