پنجگور، سحر و افطار میں بجلی کی لوڈشیڈنگ، عوام واپڈا کے اقدام سے پریشان

پنجگور : پنجگور میں بجلی کی لوڈشیڈنگ سے سحری افطاری تراویح شدید متاثر ضعیف العمر، بچے اور خواتین تاریکی میں رمضان المبارک کا بابرکت ماہ گزارنے پر مجبور ہیں۔ عوامی، سیاسی، سماجی، شخصیت و متاثرین کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز کیسکو بلوچستان کی جانب سے ایک اشتہار جاری کیا گیا تھا کہ رمضان المبارک میں کسی بھی جگہ کسی بھی اضلاع میں سحری افطاری تراویح کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ نہیں کی جائے گی لیکن پنجگور میں رمضان المبارک پیکج اپنی جگہ محکمہ واپڈا پنجگور میں کئی فیڈر میں تعصب کی بنیاد پر لوڈ شیڈنگ کررہی ہے، دیہات اور سٹی کی اہمیت کو تعصب کی نظر کرتے ہوئے قانون کی دھجیاں بکھیر دی ہیں انہیں انکے حق سے ملنے والے بجلی سے بھی انہیں محروم کردیا ہے مختلف فیڈر میں شخصیت پرستی کی لوڈ شیڈنگ ہے انہوں نے کہا ہے کہ پنجگور کے لوگ محکمہ واپڈا کی اذیت ناک رویے سے عاجز آگئے ہیں ضرورت کے ٹائم میں بجلی کی لمبی لمبی لوڈشیڈنگ کسی قاعدے قانون میں نہیں ہے لیکن پنجگور واپڈا اس لوڈ شیڈنگ کو عوام پر مسلط کیا ہوا ہر دو گھنٹے بعد لوڈ شیڈنگ دنیا کے کسی کونے میں نہیں ہے لیکن پنجگور میں محکمہ واپڈا کی رحم و کرم پر ہے انہوں نے کیسکو چیف بلوچستان سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے جاری احکامات کی تعمیل کرکے پنجگور کے عوام کو بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ محکمہ واپڈا پنجگور کے شرو غضب سے بچا کر پنجگور کے عوام کو رمضان المبارک میں نمازِ تراویح سحری افطاری کے نعمت سے محروم ہونے سے بچائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں