حسام نیازی پر جھوٹا مقدمہ اور ضمانت کے باوجود رہا نہ کرنا قانون سے مذاق ہے، قاسم سوری

کوئٹہ (این این آئی)کوئٹہ جوڈیشل مجسٹریٹ عدالت نے حسام نیازی کی ضمانت منظور کرنے کے باوجود رہا نہ کرنا قانون کیساتھ مذاق ہے یہ بات سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی او صوبائی صدر پاکستان تحریک انصاف بلوچستان قاسم خان سوری نے حسام نیازی کو رہائی نہ ملنے کے حوالے سے اپنے جاری کردہ بیان میں کہی کہ ایک تو حسام نیازی کو کوئٹہ ایئرپورٹ روڈ پر احتجاج کرنے والوں کے ایف آئی آر میں نامزد کیا جو سراسر ظلم و ناانصافی ہے کیونکہ اس دن کی تمام تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر موجود ہے کہ اس دن حسام نیازی ایئرپورٹ تو کیا بلوچستان میں بھی موجود نہیں تھے لیکن پھر بھی انکو غیر قانونی طور اس ایف آئی آر میں نامزد کیا اور انہوں کوئٹہ پولیس کے حوالے کیا جس کو آج کوئٹہ کچہری میں پیش کیا اور عدالت نے انکے ریمانڈ کی استدعا مسترد کی اور ایک لاکھ مچلکے کے عوض ضمانت منظور کی گئی انکے ضمانت کی ایک لاکھ روپے اور دیگر قانونی تقاضے پورے کئے گئے لیکن اس کے باوجود انکو جیل منتقل کیا گیا اور تاحال انکو جیل میں رکھا گیا ہے جو غیر قانونی اور غیر آئینی ہے ہم حسام نیازی کی فوری طور پر رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں تاکہ پارٹی عہدیداروں و کارکنان میں پائی جانے والا ابہام اور تشویش ختم ہو ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں