بولان میں بارش ,چھت گرنے سے لڑکی جاں بحق 2زخمی

کوئٹہ: بولان طوفانی بارش نے ایک بچی کی جان لے لی بولان بھاگ ناڑی کے علاقے گاں ریحانزئی نیو میں بارش کے دوران مکان کی چھت گر گئی چھت گرنے سے شفیع محمد ولد بیرم خان کی 12سالہ بیٹی جاں بحق، جبکہ 2 افراد زخمی ہو گے این ڈی ایم اے ،موٹرویز اینڈ ہائی ویز پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں کی طرف سے موسمی صورتحال کی پیش نظر پی ڈی ایم اے بلوچستان کو سفری ایڈوائزری جاری کردی این ڈی ایم اے، موٹر ویز اینڈ ہائی ویز پولیس اور دیگر متعلقہ افاداروں کی طرف سے موسمی صورتحال کے پیش نظر سفری ایڈوائزری بھی جاری کی ہے اور سیاحوں کو پہاڑی علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہاڑی علاقوں میں سفر کرنے والے سیاحوں اور مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ان ہدایات پر عمل کریں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے بلوچستان کی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے)نے سیاحوں کو کھانسی، فلو اور دیگر بیماریوں سے بچنے کے لیے گرم لباس پہننے کی ہدایات جاری کی ہیں اور مسافروں پر زور دیتے ہوئے انہوں نے پی ڈی ایم اے کی ایڈوائزری کا حوالہ دیا جس میں تمام متعلقہ حکام کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ چوکس اور الرٹ رہیں تاکہ مسافروں کو تمام احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی ہدایت کریں تاکہ کسی بھی جان و مال کے نقصان سے بچا جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں