کسان اتحاد بلوچستان کا لوڈشیڈنگ اور کسان پیکج پر عمل درآمد نہ کرنے کیخلاف احتجاج کا اعلان

کوئٹہ(یو این اے )کسان اتحاد نے بلوچستان میں طویل لوڈشیڈنگ اور کسان پیکج پر عمل درآمد نہ کرنے کے خلاف کل سے ملک گیر احتجاج کا اعلان کیاہے، کسانوں نیب مطالبات کے حق میں کوئٹہ احتجاجی ریلی نکالی اور بلوچستان اسمبلی کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا، کسان اتحاد کے زیراہتمام خالد حسین باٹھ کی قیادت میں کوئٹہ کے کوئلہ پھاٹک سے احتجاجی ریلی نکالی گئی، ریلی میں شریک کسان مختلف شاہراہوں پر گشت کے بعد بلوچستان اسمبلی پہنچے اوراسمبلی کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین نے اپنے مطالبات کے حق میں نعہ بازی کی اور کسان اتحاد پرعمل درآمد کا مطالبہ کیا،کسان اتحاد کے سربراہ خالد حسین باٹھ کا کہنا تھا کہ حکومت نے کسانوں کے فلاح وبہبود اوران کی بحالی کیلئے کوئی اقدام نہیں اٹھایا،مظاہرین کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں زمیداروں کیلئے اعلان کردہ اروبوں روپے کا پیکج کرپشن کی نذرکردیا گیا، میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کسان اتھاد کے سربراہ کالد حسین باٹھ اور ملک فاروق مہترزئی نے کہا کہ بلوچستان میں زمیندار سیلاب کے باعث سکت مشکلات سے دوچار ہیں حکومت نے سیلاب زہدہ علاقوں میں متاثرہ زمینداروں کی امداد وبھالی کیلئے کوئی اقدام نہیں اٹھایا وفاقی حکومت نے کسان پیکج کا اعلان کیا جو کہ بلوچستان میں کسانوں اور زمینداروں تک پہنچنے کے بجائے بیوروکریسی کی کرپشن کی نذر ہوگیا، بلوچستان بھرمیں زمینداروں کو تباہی کا سامناہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں طویل لوڈشیڈنگ کی جاررہی ہے 24 گھنٹوں میں صرف 2 گھنٹے بجلی فراہم کی جاتی ہے اس صورتحال کے خلاف 21 مارچ سے پنجاب سمیت ملک کے دیگر علاقوں میں احتجاجی مظاہرے اور دھرنے دیے جائیں گے جو مطالبات کی منظوری تک جاری رہیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں