کوئٹہ میں گیس پریشر میں کمی اور بندش، 5 کلو ایل پی جی گیس سلنڈر 1200 روپے مہنگا کردیا گیا
کوئٹہ (یو این اے) کوئٹہ کے بیشترعلاقوں میںگیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اورپریشرمیں کمی کامسئلہ برقرارہے، ایل پی جی گیس کی قیمتوں میں ہوشربااضافہ کردیاگیا، ڈھائی کلوکاسلنڈر 600جبکہ5کلو ایل پی جی گیس کاسلنڈر1200روپے مہنگاکردیاگیاجس سے شہریوں کی مشکلات میں مزیدبڑھ گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے بیشترعلاقوں میں سوئی گیس کی غیر اعلانیہ بندش اورپریشرمیں کمی کامسئلہ برقراررہے جس کی وجہ سے صارفین کی مشکلات میںا ضافہ ہوگیا ہے ، خواتین کوسحروافطارکیلئے کھاناپکانے میں دشواری کاسامناکرناپڑتاہے۔کوئٹہ میں صارفین کو گیس کی سہولت میسرنہیں ایندھن کے متبادل ذرائع کے طورپراستعمالہونے والی ایل پی جی گیس کی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیاگیاہے۔شہرمیں ڈھائی کلوسلنڈر1300سے 1900جبکہ5کلوایل پی جی گیس کے سلنڈرکی قیمت1600سے2800روپے تک پہنچ گئی ہے ۔فی کلو ایل پی جی کی قیمت میں240روپے اضافے سے صارفین کی مشکلات مزیدبڑھادیئے ہیں۔دکاندارکہتے ہیں کہ پیٹرول ڈالراورخام مال کی قیمتوں میں اضافے کے باعث سلنڈرمہنگے ہوئے ہیں شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ گیس کی بلاتعطل فراہمی اورلائنوں میں پریشرکوبہتربنانے کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جائیںتاکہ رمضان المبارک کے مہپنے میںان کی مشکلات کم ہوسکیں۔


