گوادر میں نیوی اہلکاروں کو لے جانیوالی بس کو حادثہ، ڈرائیور جاں بحق، 9 اہلکار زخمی

گوادر :نیوی اہلکاروں کو کراچی سے اورماڑہ لے جانے والی بس حادثے کا شکار۔ ڈرائیور جاں بحق، 9 اہلکار زخمی۔ کوسٹل ہائی وے پولیس کے مطابق مکران کوسٹل ہائی وے پر اورماڑہ سیکشن میں نیوی کے اہلکاروں کو اورماڑہ جناح نیول بیس تک پہنچانے والی بس حادثے کا شکار ہوگئی ہے پولیس کے مطابق حادثے میں بس کا ڈرائیورناصربلوچ موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ نیوی کے 9 اہلکار شدیدزخمی ہوگئے، حادثہ بس کا ٹائر پھٹنے کی وجہ سے پیش آیا ،حادثے کی اطلاع ملتے ہی آرمی اور کوسٹل ہائی وے پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ریسکیو کیا اور انہیں طبی امداد کے لیے اورماڑہ منتقل کردیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں