لاپتہ افرادبازیابی کیس، سیکرٹری داخلہ اور آئی جی سندھ سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ ہائیکورٹ نے لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق کیس میں سیکرٹری داخلہ اور آئی جی سندھ سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کردیئے۔سندھ ہائیکورٹ میں لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی۔عدالت نے چیف سیکرٹری، سیکرٹری داخلہ، آئی جی سندھ ، ایڈووکیٹ جنرل سندھ اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کردیئے۔سندھ ہائیکورٹ نے فریقین سے آئندہ سماعت تک جواب طلب کرلیا۔عبدالقادرانصاری، فرزانہ نے سندھ ہائیکورٹ میں لاپتہ افراد کے کیسز دائر کر رکھے ہیں، ارسلان خان عباسی، مسرت فاروق خان بھی درخواست گزاران میں شامل ہیں۔
Load/Hide Comments