کوئٹہ پریس کلب کے انتخابات عبدالخالق رند صدر بنارس خان جنرل سیکرٹری منتخب
کوئٹہ: کوئٹہ پریس کلب کے انتخابات میں عبدالخالق رند صدر جبکہ بنارس خان جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے۔ کوئٹہ پریس کلب کے انتخابات بدھ کو الیکشن کمیٹی نادر چھلگری ایڈووکیٹ کی نگرانی میں منعقد ہوئے انتخابات میں 112ارکان نے ووٹ کاسٹ کیا نتائج کے مطابق عبدالخالق رند84ووٹ لیکر کوئٹہ پریس کلب کے صدر منتخب جبکہ انکے مدقابل فتح شاکر نے25،سینئر نائب صدر کیلئے مصطفی ترین نے 78،فریداللہ خان نے 28،نائب صدر کیلئے نسیم حمید یوسفزئی نے 77حاکم نے30،جنرل سیکرٹری کیلئے بنارس خان نے 73،سادیہ جہانگیر نے 29،فرید اللہ خان نے 4ووٹ،سینئر جوائنٹ سیکرٹری یعقوب شاہوانی پہلے ہی بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں جوائنٹ سیکرٹری کیلئے مجیب اللہ اچکزئی نے 82،جاوید احمد نے 28،فنانس سیکرٹری کیلئے شیخ عبدالرزاق نے 73جبکہ انکے مدمقابل شہیر لودھی نے 37ووٹ حاصل کئے جبکہ کوئٹہ پریس کلب کے ایگزیکٹو ممبران کیلئے عطیہ اکرام نے 92، کفایت علی نے 90،خرم شہزاد نے 90،سلیم شاہد نے 88،ارشاد ربانی نے 87،خیرمحمد بلوچ نے 86،محب اللہ نے 83جبکہ ظاہر خان ناصر نے 69ووٹ حاصل کئے ۔الیکشن کمیٹی کے چیئرمین نادر چھلگری کی معاونت چنگیز حئی بلوچ ایڈووکیٹ، گہرام اسلم بلوچ ایڈ¶وکیٹ نے کی۔