سوئی گیس لیز معاہدہ، بلوچستان حکومت نے 4 وزراءپر مشتمل کمیٹی بنا دی

کوئٹہ (یو این اے) پی پی ایل سے متعلق تحفظات، حکومت بلوچستان نے 4 وزراءپر مشتمل کمیٹی تشکیل دیدی۔ گزشتہ روز وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی زیر صدارت منعقدہ صوبائی کابینہ کے اجلاس کو سوئی گیس لیز معاہدے کی توسیع سے متعلق بریفنگ دی گئی، صوبائی کابینہ کا پی پی ایل کے رویہ پر شدید تحفظات کا اظہار کیاگیا ۔صوبائی کا بینہ نے پی پی ایل سے واجبات کی وصولی کے لیئے آئین اور قانون کے مطابق تمام ذرائع برے کار لانے کا فیصلہ کیا اور اس سلسلے میں کمیٹی تشکیل دی جس میں صوبائی وزرا سید احسان شاہ زمرک خان اچکزئی صوبائی مشیر نوابزادہ گہرام خان بگٹی اور پارلیمانی سیکرٹری توانائی میر عمر خان جمالی شامل ہیں۔کمیٹی وزیراعظم اور پی پی ایل حکام سے ملاقات کریگی ۔مزید انتظار کی بجائے پی پی ایل کو طے شدہ واجبات کی ادائیگی کے لیئے ٹائم فریم دیا جائے گامقررہ مدت میں واجبات ادا نہ کرنے کی صورت میں آئینی اور قانونی راستہ اختیار کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں