کوئٹہ میں مختلف کارروائیوں میں پولیس نے 6 ملزمان پکڑ لیے، مسروقہ سامان اور اسلحہ برآمد
کوئٹہ :سٹی پولیس نے 3ملزمان کو گرفتار کرکے موٹر سائیکل برآمد کرلیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سٹی تھانہ کی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے اشتہاری ملزم مبشر خان ،مفرور ملزم نظام الدین اور رحمت اللہ کے قبضے سے مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کرکے قبضے میں لے لیا گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے کاروائی شروع کردی۔ دریں اثنا قائد آبادپولیس نے دوران گشت 3مشکوک افراد کو رکن کا اشارہ دیا تو انہوں نے فائرنگ کردی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے زخمی سمیت 3ملزمان کو گرفتار کرکے موبائل موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد کرلیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب قائد آباد سرکل پولیس کے عملے نے رحمت کالونی میں گشت کے دوران موٹر سائیکل پر سوار 3افراد کو رکنے کا اشارہ دیا جس پر انہوں نے فائرنگ کردی پولیس کی جوابی فائرنگ سے ملزم شاکر کو زخمی اور اُسکے 2ساتھیوں بلال احمد اور دلیل خان کو گرفتار کرکے 3موبائل فون 1پسٹل بمعہ روند 1موٹر سائیکل قبضے میں لے کر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کردی ۔


