حب، غیر قانونی تیل ڈپو میں آگ بھڑک اٹھی، تین گھنٹوں کے بعد قابو پالیا گیا

لسبیلہ (این این آئی) حب میں غیرقانونی تیل کے ڈپو میں آگ بھڑک اٹھی مسلسل تین گھنٹوں کے بعد ریسکیو ٹیم نے آگ پر قابو پالیا کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا. اس سلسلے میں ہفتے کے روز صنعتی شہرحب کے ایک مارکیٹ میں قائم غیرقانونی تیل کی ڈپو میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے فورا کافی سارے حصے کو کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ڈپو سے مسلسل پیٹرول کے اخراج کی وجہ سے آگ کو مسلسل وسعت مل رہی تھی اور ریسکیو ٹیم کو آگ پر قابو پانے میں کافی دشواری کا سامنا رہا اور قریب آبادی کو بھی خطرہ لائق ہوگیا تھا تاہم خوش قسمتی سے فائربرگیڈ عملے نے مسلسل تین گھنٹے جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا حب شہر میں اسطرح کے واقعات روز کے معمول بن چکے ہیں شہر میں غیرقانونی تیل کے ڈپوو¿ں کی بھرمار پر کسی بھی وقت سانحہ کا سبب بن سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں