مکران کوسٹل ہائی وے پر ٹرک اور موٹر سائیکل میں تصادم ،ایک شخص جاں بحق ، ایک زخمی

اوتھل(یو این اے )مکران کوسٹل ہائی وے پر پھور کے قریب ٹرک اور موٹر سائیکل میں تصادم، ایک شخص جاں بحق ایک زخمی پولیس زرائع کے مطابق ہفتے کے روز خونی شاہراہ کوسٹل ہائی پر ٹرک نمبرTLX. 051 اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار بھتیجا اللہ بچایا ولد محمد یوسف سکنہ پھور لیاری جاں بحق جب کہ چچا میاں ولد خدا بخش سکنہ پھور لیاری زخمی ہوگئے۔نعش اور زخمی کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال اوتھل منتقل کردیا دیا۔جب کہ لیاری پولیس نے ٹرک ڈرائیور نورولی ولد حضرت علی سکنہ لنڈی کوتل خیبرایجنسی کو ہراست میں لے کر تفتیش شروع کردی۔ضروری کاروائی کے بعد نعش ورثا کے حوالے کردی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں