کوئٹہ کسٹمز نے 3 کروڑ روپے مالیت کا غیر ملکی سامان بر آمد کر لیا

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک) کوئٹہ کسٹمز نے 3کروڑ روپے مالیت کا غیر ملکی سامان بر آمد کر لیا۔ ترجمان کسٹمز حکام کے مطابق کسٹمز انفورسمنٹ کوئٹہ نے نوتال ڈیرہ مراد جمالی کے مقام پراسمگلروں کیخلاف کریک ڈاؤن کر تے ہوئے ٹرک سے 3کروڑ روپے مالیت کا غیر ملکی ساما ن بر آمد کر لیا ترجمان کے مطابق بر آمد کے گئے سامان میں ٹائرز، ریگزین اور کشن کپڑا، آٹو پارٹس، سلور وائرز اور دیگر اشیاء شامل ہیں۔ترجمان کے مطابق کسٹمز حکام نے نامعلوم اسمگلروں کیخلاف مقدمہ درج کر کے مز ید کاروائی شروع کر دی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں