خضدار، حادثے میں ایک شخص جاں بحق، دکی میں شوہر نے بیوی کو قتل کر دیا
کوئٹہ (آن لائن)خضدار کے علاقے میں حادثے میں ایک شخص ہلاک ہو گیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز خضدار کے علاقے پیر عمر ایریا میں حادثے کے دوران موٹرسائیکل سوار سرفراز ہلاک ہو گیا لاش ہسپتال منتقل کر دی گئی لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی مزید کارروائی مقامی انتظامیہ کر رہی ہے،دوسری جانب دکی کے علاقے میں ایک شخص نے اپنی بیوی کو قتل کر دیا تفصیلات کے مطابق دکی کے علاقے ہوسٹری میں ایک شخص نے اپنی بیوی مسماۃ (ح ) کو قتل کر دیا، لا ش ہسپتال منتقل کر دی گئی لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی ، مزید کارروائی دکی انتظامیہ کر رہی ہے
Load/Hide Comments


