بلوچستان میں عوامی فنڈ مال غنیمت سمجھ کر ہڑپ کیا جارہا ہے، وزرا بینک بیلنس بنانے میں مصروف ہے، نیشنل پارٹی

پنجگور : نیشنل پارٹی ضلع پنجگور کے صدر صالح محمد بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان واحد صوبہ ہے جہاں کرپشن، اقربافروری لوٹ مار اور وزراءکی عیاشیاں عروج پر ہیں ترقی کے نام پر عوامی فنڈز کو مال غنیمت سمجھ کر ہڑپ کئے جارہے ہیں ترقی کے بلند بھانگ دعویٰ کے باوجود زمین پر کسی قسم کا ترقی کے نام نشان نہیں ملتا ہے بیروزگاری اتنی عام ہو چکی ہے کہ خودکشیاں بھی عام ہوگیا ہے جہاں لوگ ایک بوری آٹے کیلئے گاڑیوں کے ٹائروں کے نیچے آکر موت کا شکار بن جاتے ہیں غریب لوگوں کے گھروں کی چولہے بھج گئے ہیں ۔انہوں کہاکہ صوبائی حکومت اور انکے کرپشن زدہ وزیروں کے بلند و بھانگ دعوے غلط ثابت ہورہے ہیں ۔انہوں کہاکہ عوام بیروزگاری، مہنگائی کی دلدل میں پھنس گئے ہیں اور بلوچستان حکومت میں شامل وزراءکرپشن کے ذریعے اپنے بینک بیلنس بڑھانے کے لئے جدوجہد میں مصروف ہیں اور عوام کو مکمل طور پر بھول گئے ہیں موجودہ حکومت کے پاس عوام کو ریلیف دینے اور انکی فلاح و بہبود کیلئے کوئی منصوبہ بندی نظر نہیں آرہی ہے ہر طرف غریب عوام دھوکہ دہی ناانصافی اور ظلم و جبر کا شکار ہیں انہوں بلوچستان کے دانشور، وکلاءاور تعلیم یافتہ باشعور عوام سے اپیل ہے کہ اب ظلم کا انتہا ہوگیا ہے گھروں سے باہر سڑکوں پر نکل کر آواز بلند کریں خاص طور پر پنجگور کے عوام اس جدید دور میں دنیا گلوبل ولیج میں تبدیل ہوگیا پنجگور کے عوام بنیادی سہولتیں پانی بجلی صحت تعلیم روزگار سمیت انٹرنیٹ جیسی سہولتوں سے محروم ہیں اور صوبائی وزیر خاموش ہیں ایک تو صوبائی وزیر نے اپنی زاتی مفادات اور لالچ کیلئے شاہراہیں ناکارہ کردیا ہے ایرپورٹ بند بارڈر پر کاروبار بند کیا ہے تو اس حالات میں اگر آپ زندہ ہیں تو غلط فیصلوں کی مخالفت کریں، جی حضوری کرنا چھوڑ دیں، کیونکہ لہروں کے ساتھ لاشیں بہا کرتی ہیں تیراک نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں