بولان میں مزدا ٹرکوں کی تیز رفتاری سے حادثات معمول بن گئے

کوئٹہ : بولان میں مزدا ٹرکوں کی تیز رفتاری کی وجہ سے حادثات معمول بن گئے، مزدا ٹرک ڈرائیور دو ہزار بطور انعام مقررہ وقت پر پہنچنے پر ملنے کی آڑ میں انسانی جانوں کا بھی پرواہ نہیں کرتے بل کھاتی بولان قومی شاہراہ پر حادثے کا ہروقت خطرہ منڈلاتا رہتا ہے اور انسانی جانیں محفوظ نہیں مزدا ٹرکوں کے اوور اسپیڈ کا نوٹس لیا جائے اور انہیں ٹریفک قانون کا پابند بنایا جائے۔ کولپور سے لے کر ڈھاڈر تک بل کھاتی سنگل روڑ پر محیط بولان شاہراہ پر سفر کرنے والے مسافر آئے روز حادثات کی وجہ سے لقمہ اجل بن رہے ہیں ایک حد تک حادثات کی ذمہ دار نا تجربہ کار ڈرائیورز اور کوئٹہ سے اندرون ملک جانے اور آنیوالی مزدا ٹرک ڈرائیورز ہی ہوتے ہیں مزدا ٹرک ڈرائیور مقررہ وقت پر پہنچنے پر دو ہزار روپے انعام کی لالچ میں گاڑی کو اسپیڈ چلاتے ہیں اور ٹریفک اصولوں کا کوئی خیال ہی نہیں رکھتے مخالف سمت آنیوالے گاڑی کو آتے دیکھ کر بھی اپنے گاڑی کا رفتار کم نہیں کرتے اور دوسرے کے سائیڈ سے اوور ٹیک کرکے کراس کرنے سے کتراتے نہیں اور ایسے صورت میں اکثر حادثات رونماءہوتے ہیں اور بے دریغ انسانی جانوں کا ضیاع ہورہا ہے بولان شاہراہ پر ٹریفک پولیس اہلکار بھی تعنیات نہیں کیے گیے اور نہ ہی شاہراہ پر کوئی طبی ادارے قائم ہیں حادثات کی صورت میں زخمی گھنٹوں تک متاثرہ مقام پر پڑے رہتے ہیں اور لوگ اپنی مدد آپ زخمیوں کومچھ ہسپتال لاتے ہیں بروقت طبی امداد نہ ملنے کیوجہ سے اکثر زخمی دم توڑ دیتے ہیں مچھ بولان کے عوامی حلقوں نے حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ ناتجربہ کار بغیر لائسنس اور انعام کے لالچ میں بے تحاشہ اسپیڈ چلانے والے مزدا ڈرائیوں کیخلاف ٹریفک قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائے جائے تاکہ حادثات کے واقعات میں کمی لائی جاسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں