بلوچستان ہائیکورٹ نے وزیر بلدیات کے حلقہ انتخاب میں جاری 89 کروڑ کی رقم کے استعمال سے روک دیا

کوئٹہ (یو این اے) بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جناب جسٹس نعیم اخترافغان اور جسٹس جناب جسٹس عامر نواز رانا پرمشتمل ڈویژنل بینچ نے صوبائی وزیر بلدیات کی جانب سے حلقہ انتخاب میں 8میونسپل کمیٹیوں کو89کروڑ ریلیز شدہ رقم سے متعلق دائر آئینی درخواست کی سماعت کی ۔سماعت کے دوران ایڈووکیٹ جنرل بلوچستان آصف ریکی ایڈووکیٹ،ایڈیشنل اٹارنی جنرل ظہور بلوچ ودیگر پیش ہوئے سماعت کے دوران درخواست گزار نے عدالت کوبتایاکہ فنڈز کی اجرا میں قواعد و ضوابط کو ملحوظ خاطر نہیں رکھا گیا ہے، جواب جان بوجھ کر جمع نہیں کرایا جارہا، تاکی رقم خرچ کی جائے جس پر ڈویژنل بینچ نے مذکورہ 89کروڑ روپے کو خرچ کرنے پر پابندی عائد کرتے ہوئے سماعت 11اپریل تک کیلئے ملتوی کرتے ہوئے فریقین سے جواب طلب کرلیئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں