جارج فلائیڈ کا قتل امریکا کا اصل چہرہ ہے، خامنہ ای

تہران:ایران کیسپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کا کہنا ہے کہ سیاہ فام جارج فلائیڈ کا قتل امریکا کا اصل چہرہ ہے۔انقلاب ایران کے بانی آیت اللّٰہ خمینی کی 31ویں برسی کیموقع خطاب میں آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کا کہنا تھا کہ امریکا میں جاری مظاہروں میں ’سانس نہیں لے پا رہا ہوں‘ کا نعرہ عوام کا نعرہ بن چکا ہے۔خامنہ ای کا کہنا ہے کہ یہ نعرہ درحقیقت ان تمام اقوام کے دل کی آواز ہے جہاں امریکا نے ظلم ڈھائے ہیں۔ آج جو کچھ امریکا کے شہروں اور ریاستوں میں نظر آ رہا ہے وہ ان حقائق کی جھلک ہے جنہیں ہمیشہ پوشیدہ رکھا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں