پسنی نادرا آفس میں سہولیات کا فقدان، دور دراز سے آنیوالوں کو شدید مشکلات

گوادر (این این آئی) پسنی نادرا آفس میں سہولیات کا فقدان‘ دور دراز دیہی علاقوں کے مرد و خواتین رل گئے، بوڑھی خواتین اور شہری دھکے کھانے پر مجبور، ماہ صیام میں مرد اور خواتین شدید گرمی میں لمبی قطاروں میں لگ کر شدید مشکلات سے دچار، شہریوں کو شناختی کارڈ کے حصول کیلئے شدید مشکلات کا سامنا ۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ساحلی شہر پسنی نادرا آفس میں شہریوں کو شناختی کارڈ کے حصول کیلئے شدید مشکلات کا سامنا ہے، شہری و دیہی علاقوں سے آنے والے خواتین اور مرد گھنٹوں لائنوں میں لگ کر کھڑے ہوتے ہیں، پسنی میں نادرا آفس کا بلڈنگ نہ ہونیکی وجہ سے نادرا آفس کا اسٹاپ ایک 8×10 کے چھوٹے کمرے میں تمام تر سسٹم کے ساتھ اپنے فرائض منصبی انجام دے رہے ہیں، اسٹاپ کی کمی و دیگر سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے شہری و دور دراز دیہی علاقوں سے آنے والے مرد و خواتین گھنٹوں قطار میں کھڑے ہوکر اپنی باری کا انتظار میں شدید مشکلات سے دچار ہیں، ماہ صیام میں بوڑھے مرد و خواتین شدید گرمی میں دھکے کھانے پر مجبور ہوکر رہ گئے، آفس میں موجود اسٹاپ کے مطابق جگہے و اسٹاپ کی کمی کے باعث کام کرنے میں کافی مشکلات درپیش ہے جس کی وجہ سے اتنی بڑی آبادی کو وسائل و سہولیات کی کمی کی وجہ سے نمٹانا مشکل ہوتا جارہا ہے جس سے لوگوں کی رش کی وجہ سے بد نظمی میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے ،شہریوں نے پسنی نادرا آفس کے لیئے بلڈنگ سمیت دیگر سہولیات کی فوری بحالی کے لیئے اعلیٰ حکام و حکومت بلوچستان سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں