کوئٹہ، سبزل روڈ کی تعمیر کا کام سست روی کا شکار، عوام شدید اذیت سے دوچار

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)سبزل روڈکی تعمیرکاکام سست روی کاشکار، سڑک مٹی کے ڈھیرمیں تبدیل ہوگیا جس سے شہریوں کو مشکلات کاسامناکرناپڑرہا ہے۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے سبزل روڈکی تعمیرکاکام پچھلے تین سالوں سے جاری ہے مگراب تک یہ مکمل نہیں ہوسکاجس کی وجہ سے بروری روڈ، اربا ب کرم خان روڈ، سریاب روڈاورملحقہ علاقوں میں ٹریفک جام معمول بن گیا ہے ،دوران سفرشہری گاڑیوں کوکچے راستے سے لے جاتے ہیںدن رات دھول اورمٹی اڑتی رہتی ہے جس کی وجہ سے اہل علاقہ پریشان ہیں ، قریبی آبادی کے لوگوں کے لئے بیماریاں پھیلنے لگیں، کچے روڈپرگاڑیوں گرکرپھنس جا تی ہیں جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کے ساتھ ساتھ گاڑیوں کے پرزہ جات ٹوٹ پھوٹ کاشکارہوجوتے ہیں،شہریوں نے صوبائی حکومت اورضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ سبزل روڈکی تعمیرکاکام جلدازجلدمکمل کیاجائے تاکہ شہری سکھ کاسانس لے سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں