کوئٹہ کسٹم نے اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا کر گزشتہ دو ہفتوں میں 848 میٹرک ٹن چینی پکڑ لی

کوئٹہ (آن لائن) کوئٹہ کسٹم کے عملے نے چینی سمگل کرنے کی کوششیں ناکام بناتے ہوئے لکپاس اور نوتال سے دو ہفتوں میں 848میٹرک ٹن چینی برآمد کر کے قبضے میں لے لی،جبکہ گزشتہ 10ماہ کے دوران 2594میٹرک ٹن چینی برآمد کی جس کی مالیت کروڑوں روپے بنتی ہے چیف کلیکٹر کسٹم بلوچستان محمد سلیم اور کلیکٹر انفورسمنٹ سمیع الحق کی خصوصی ہدایت پر ایڈیشنل کلیکٹر انفورسمنٹ آفتاب اللہ شاہ ، ہدایت اللہ اور ڈپٹی اسسٹنٹ کلیکٹرز ، سپرینٹڈنٹز ، انسپکٹرز اور دیگر عملے نے گزشتہ روز چینی کی سمگلنگ کیخلاف کریک ڈاﺅن کرتے ہوئے لکپاس فیلڈ انفورسمنٹ یونٹ نے ایف سی کے تعاون سے تین گاڑیوں میں لوڈ 1960بوریاں چینی برآمد کر کے قبضے میں لے لیں،دوسری کارروائی میں نوتال درخشان میں کوئٹہ سندھ پنجاب شاہرا پر 4گاڑیوں سے 2650بوریاں چینی قبضے میں لے لی، گزشتہ دو ہفتوں میں 848میٹرک ٹن چینی سمگل کرنے کی کوششیں ناکام بناتے ہوئے قبضے میں لی ہے،کسٹم کی جانب سے چینی کی سمگلنگ روکنے کیلئے بھر پور کارروائیاں کی جا رہی ہیں اور چینی ہمسایہ ملک سمگل ہو رہی تھی ، وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کی واضع اور سخت ہدایات کی روشنی میں چینی کی سمگلنگ روکنے کیلئے بھرپور کارروائیاں کی جا رہی ہیں، کسٹم زرائع کے مطابق جولائی 2022 سے اپریل 2023 کے دوران 2594 میٹرک ٹن چینی برآمد کی گئی ہے برآمد ہونے والے چینی کی مالیت کروڑوں روپے بنتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں