حکومتی اعلانات کے باوجود کوئٹہ میں رمضان المبارک میں بھی بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری

کوئٹہ : رمضان المبارک کے باربرکت مہینے کے شروع ہونے سے لیکر اب تک کوئٹہ اور صوبے میں غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، جس سے عوام کی زندگی اجیرن بن چکی ہے کاروباری سرگرمیاں بھی بری طرح متاثر ہورہی ہیں، صوبے میں 18گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ نے معمولات زندگی کو متاثر کر کے رکھ دیا ہے جس کی وجہ سے عید کے موقع پر درزیوں کو شدید مشکلات درپیش آرہی ہیں، بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے باعث شہری اور کاروباری طبقہ بری طرح متاثر ہو رہا ہے، کپڑوں کی سلائی کرنے والے درزیوں کا کہنا ہے کہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے باعث بکنگ بند کر رکھی ہے ایک درزی اصغر کا کہنا ہے کہ ہم دوسرے صوبوں سے کوئٹہ محنت مزدوری اور کام کی غرض سے آئے ہیں تاکہ بچوں کیلئے کچھ کما سکیں لیکن بجلی کی لوڈ شیڈنگ نے کاروبار کو تباہ کردیا ہے،زاہد علی کا کہنا تھا کہ جو آرڈر پہلے لیئے تھے ان کا بروقت مکمل کرنا مشکل ہو چکا ہے اس لئے نئے آرڈر بند کردیئے ہیں کوئٹہ میں 10گھنٹے جبکہ اندرون بلوچستان 18گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے جسکی وجہ سے عوام اور کاروباری لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں