حب سول اسپتال میں سہولیات کا فقدان، شہریوں کا کوئی پرسان حال نہیں

حب :بلوچستان کے سب سے بڑے صنعتی شہر اور سب سے زیادہ ریونیو دینے والا شہر پورے ڈسٹرکٹ کا بڑا سول ہسپتال حب جام غلام قادر میں عرصہ دراز سے ادویات، ایکسرے فلم، لیبارٹری سمیت سہولیات کا فقدان ہے حب کے شہریوں کا کوئی پرسان حال نہیں حب کے عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ ہم گورنر بلوچستان ملک عبدالولی کاکڑ،وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو سے سول ہسپتال حب میں ادویات، ایکسرے فلم و دیگر سہولیات کی عدم دستیابی پر فوری نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں