ڈھاڈر میں لیویز کچھی کا ملازم بالاناڑی ڈیوٹی پر جاتے ہوئے لاپتہ ہوگیا
بولان (این این آئی) ڈھاڈر کے نواحی گاو¿ں براہم باران ظفر پیٹرول پمپ کے قریب لیویز کچھی کا ملازم رسالدار نصراللہ کھوسہ بالا ناڑی ڈیوٹی پر جاتے ہوئے پر اسرار طور پر لاپتہ ہوگیا،خاندانی ذرائع مبینہ اغواءکا خدشہ ظاہر کررہے ہیں،پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب لیویز کچھی کا ملازم نصراللہ کھوسہ اپنے گھر براہم باران سے موٹر سائیکل پر بالاناڑی ڈیوٹی کیلئے جاتے ہوئے ظفر پٹرول پمپ کے قریب پر اسرار طور پر لاپتہ ہوگیا جبکہ جائے وقوعہ پر لاپتہ نصراللہ کی موٹر سائیکل پولیس کو ملی ہے جبکہ لاپتہ رسالدار نصراللہ کی خاندانی ذرائع کے مطابق ان کو مبینہ طور پر اغواءکیا گیا ہے ۔پولیس کے مطابق لاپتہ کے خاندان والے ایف آئی آر درج کرنے سے کترارہے ہیں جبکہ ڈھاڈر پولیس نے ایس ایچ او ڈھاڈر شوکت علی کی مدعیت میں پولیس تھانہ ڈھاڈر میں اغواءکا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کر لیا گیا ہے ۔دوسری جانب مغوی رسالدار کی بازیابی معمہ بن چکی ہے مغوی کے گھر والے مقدمہ درج کرنے سے انکاری جبکہ باوثوق کے مطابق لاپتہ نصر اللہ آف ڈیوٹی کے باوجود ڈیوٹی پر جانا شکوک وشبہات کو جنم دے رہا ہے لیویز انتظامیہ کچھی اور پولیس کی جانب سے مغوی کی بازیابی کیلئے سرچ آپریشن کا سلسلہ جاری ہے تاہم آخری اطلاعات تک کوئی پیش رفت سامنے نہیں آ سکی۔


