پاکستان کوبحران سے نکالنے کے لیے سیاسی فیصلے کرنے ہونگے،نواب رئیسانی

کوئٹہ:سابق وزیراعلیٰ بلوچستان وچیف آف ساراوان نواب محمد اسلم رئیسانی نے اپنے بیان میں کہاہے کہ وفاق پاکستان کثیر القومی ریاست ہے، بحران سے نکالنے کے لیے شخصیات نہیں،سیاسی فیصلے کرنے ہونگے ، یہاں بسنے والی قوموں کو اللہ تعالی کی عطا کی ہوئی تاریخ ثقافت زبان زمین و آسمان ہیں ،قومی حقوق تسلیم کر کہ حق حکمرانی اور وسائل پہ دسترس سے ہی بحران پر قابو پایا جا سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں