بلوچستان ہائیکورٹ میں ایس بی کے کی کنٹرولر امتحانات سے چارج واپس لینے کی درخواست کی سماعت
کوئٹہ : بلوچستان ہائی کورٹ میں سردار بہادر خان یونیورسٹی کی کنٹرولر امتحانات سے چارج واپس لینے اور پرموشن روکنے سے متعلق کیس کی سماعت ،عدالت نے کمیٹی اور سینڈیکیٹ کے منٹس طلب کر لئے۔ منگل کو بلوچستان ہائی کورٹ میں سردار بہادر خان یونیورسٹی کی کنٹرولر امتحانات سے چارج واپس لینے اور پرموشن روکنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ۔سماعت گریڈ 19 کی اسسٹنٹ پروفیسر کیمسٹری ڈاکٹر فرح کی درخواست پر کی گئی،درخواست گزار نے بتایا کہ 2 دن کی چھٹی پر انکوائری کمیٹی بنائی گئی تھی امتحانات کے دوران 2 دن کی چھٹی کرنے پر 5 سال کا انکریمنٹ روکا گیا ہے، 5 سال تک پرموشن بھی روکنے کا بھی آرڈر کیا گیا ہے۔ اس موقع پر چیف جسٹس نعیم اختر افغان نے کہا کہ 2 دن کی چھٹی پر کس طرح اتنی بڑی سزا دی گئی کس ایکٹ کے تحت کاروائی کی گئی۔عدالت نے کمیٹی اور سینڈیکیٹ کے منٹس طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی


