بلو چستان اسمبلی کا اجلاس جمعرات کی سہ پہر تین بجے ہو گا

کوئٹہ : بلوچستان اسمبلی کا اجلاس دو روزہ وقفے کے بعد آج سہ پہر تین بجے ہوگا۔ اجلاس میں رکن صوبائی اسمبلی نصر اللہ خان زیرے کوئٹہ شہر اور اسکے مضافات میں امن و امان کی بگڑ تی ہوئی صورتحال پرحکومت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات پر توجہ دلاﺅ نوٹس اورگزشتہ سال 2022کے سیلاب متاثرین کو فی الفور معاوضہ کی ادئیگی کی بابت عملی اقدامات اٹھانے سے متعلق قرار داد پیش کریں گے ۔ اجلاس میں محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اور محکمہ محکمہ معدنیات سے متعلق سوالات دریافت اور انکے جوابات دئے جائیں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں